03:13 , 23 جون 2026
Watch Live

ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک ٹائمز پر برس پڑے، ایران جنگ رپورٹ مسترد

ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک ٹائمز پر برس پڑے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کی حالیہ رپورٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اخبار کو “بدعنوان” قرار دیا اور اس کے دعوؤں کو مکمل طور پر غلط بتایا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ چار ماہ کی ایران جنگ کے بعد بڑی تبدیلی نہیں آئی۔ ان کے مطابق جنگ کے نتیجے میں ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی فوج، بحریہ اور فضائیہ تقریباً ختم ہو چکی ہے، جبکہ اس کی دفاعی طاقت کو غیر معمولی دھچکا لگا ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے لانچنگ پیڈز، میزائل سسٹمز اور ڈرون تیار کرنے کی صلاحیت تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایرانی اعلیٰ قیادت بھی شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث ایران کی حکمت عملی اور دفاعی منصوبہ بندی کمزور پڑ گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، جو خطے میں استحکام کی علامت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جنگ کے باوجود امریکا نے معاشی استحکام برقرار رکھا اور نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION